اضافی مدیر اعلی انجمن حامی المسلمین کے منصب پر منتخب عزیزم إسحاق شاہ بندری، ہمارے بہت ہی اچھے دوست اور اسکول کے ساتھی، نہایت سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ چونکہ انہوں نے انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ایس ایس ایل سی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شہر بنگلور میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے اچھی کمپنی کی نوکری جوئن کر لی تھی لیکن تعلیم کے حصول کا اتنا جنون تھا کہ دن بھر نوکری کرتے ہوئے شام کے جزوقتی کالجز میں ایڈمیشن لے کر گریجویشن پوری کی تھی۔ ہندستان کی مشہور بنگال لیمپ میں کام کرتے ہوئے انہیں ایام برلا گروپ کی ای سی ای لیمپس کمپنی کی نارتھ کینرا ڈسٹریبیوشن شب حاصل کرتے ہوئے اس وقت انجمن حامی المسلمین کو نہایت کم داموں میں الیکٹریکل سامان فراہم کیا تھا۔
خلیج کے باد بہاراں کے چلتے قطیف کی کمپنی میں برسر روزگار رہتے بھٹکلیس ڈاٹ کام کے محسن شاہ بندری إسحاق شاہ بندری اور ہماری تکڑی نے منطقہ شرقیہ میں مصروف معاش رہتے ہماری قوم کے فارغین کلیہ پر مشتمل نوائط گریجویٹ ایسوسیشن کو قائم کیا تھا۔یہ ان ایام کی بات تھی خلیج میں حصول معاش کی فکر میں سرگرداں ہم اہل نائط ایک عرصہ تک مشینی انداز میں صرف پیسہ کمانے والے اور وطن میں چھٹیوں کے مزہ اڑانے کی حد تک فکریں کرنے والوں میں سے تھے ۔ ان ایام میں قوم کے تعلیم یافتگان کو گریجویٹس ایسوسیشن کی ایک خوبصورت لڑی میں پروکر قوم و ملت کی صلاح و فلاح کے لئے تعلیم یافتہ احباب کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہماری اس تکڑی کا مقصد تھا۔ ان ایام میں انجمن حامی المسلمین کی جنرل سکریٹری المحترم مرحوم ایس ایم یحیی صاحب کے مبارک ہاتھوں انجمن بورڈ اسکول گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان اجلاس میں نوائط گریجویٹس ایسوسیشن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
آلمحترم اسحاق شاہ بندری میں اللہ نے بے پناہ صلاحیتیں رکھی ہیں۔ وہ ایک اچھے منظم، نہایت سلجھے ہوئے برد بار طبیعت کے مالک انسان ہیں ۔سابقہ دو دہوں کی جدہ رہائش دوران انہوں نے جدہ جماعت کے مختلف عہدوں پر رہ کر حاجیوں کی بڑی خدمات کی ہیں ۔ہم ان سے امید وابسطہ رکھتے ہیں ان میں موجود خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے ہمارے ہمعصر جنرل سکریٹری انجمن عزیزم اسماعیل صدیق کے ساتھ مل کر انجمن حامی المسلمین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے ۔ بعض لوگ ایک فرد ایک انجمن مانند ہوتے ہیں عزیزم إسحق شاہ بندری بھی انہی میں سے ایک ہیں اللہ سے دعا ہے بزرگ و برتر صدر انجمن آلمحترم جوکاکو عبدالرحیم صاحب کی سرپرستی میں یہ دو جوان سال جنرل سکریٹریز انجمن حامی المسلمین کو ترقی ایک ایک اتاہ اونچائی پر لیجانے میں کامیاب رہیں گے ان شاءاللہ ۔
عزیزم إسحاق شاہ بندری سے ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے انجمن حامی المسلمین ہی کے ماتحت فارغین انجمن کی یا فارغین قوم نائط کی گریجویٹ ایسوسیشن اور پوسٹ گریجویٹ ایسوسیشن بناکر کر فارغین قوم سے انجمن حامی المسلمین کے عام استفادہ کے لئے انہیں مہیا کریں گے۔ اور انجمن حامی المسلمین کی ترقی میں قومی تعلیم یافتگان کو کماحقہ حصہ لینے کے مواقع فراہم کئے جائے گا۔ ہماری نیک خواہشات انکے اور انجمن حامی المسلمین کے ساتھ ہیں ان شاءاللہ